10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھنے میں مدد دیں

ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند اشیاء ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔

ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔

[pullquote]بیریز
[/pullquote]

اسٹرابیری ہو، بلیو بیری یا انگور، ہر قسم کی بیریز اینٹی آکسیڈنٹس کے باعث آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لیے بہترین ہیں، ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہوجاتا ہے جبکہ یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ بیریز کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے، جبکہ یہ یاداشت کی کمزوری سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

[pullquote]گاجر
[/pullquote]

یہ سبزی بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو بینائی کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ جزو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ آنکھوں کے افعال کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جزو جلد کے لیے بھی بہترین ہے اور سورج کی شعاعوں سے جلد پر نمودار ہونے والی قبل از وقت جھریوں کی روک تھام کرتا ہے۔ اس سبزی کو بہت زیادہ پکا کر کھانا اس میں شامل اہم اجزاء اور وٹامنز کی مقدار کم کردیتا ہے۔

[pullquote]ترش پھل
[/pullquote]

وٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں یا دیگر ترش پھلوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جزو بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مرنے سے بچاتا ہے۔ اسی طرح خالی پیٹ لیموں پانی پینے سے آنتوں کی صفائی ہوتی ہے جبکہ غذائیت جسم میں جذب ہوتی ہے۔

[pullquote]لہسن
[/pullquote]

لہسن کئی انفیکشنز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اگر اسے مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے۔ اس کی خصوصیات اسے عمر کے اثرات جسم سے زائل کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ کولیسٹرول کو متوازن کرتا ہے، دوران خون اور بلڈ پریشر کو بہتر کرتا ہے جبکہ کچھ اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

[pullquote]ڈارک چاکلیٹ
[/pullquote]

چاکلیٹ کے فوائد اکثر سامنے آتے رہتے ہیں، خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوینوئیڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ مضر اجزاء سے بھی بچاتی ہے اور جلد میں نمی کو بہتر کرتی ہے، تاہم اس کا استعمال اعتدال سے کرنا بہتر ہے اور زیادہ کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

[pullquote]زیتون کا تیل
[/pullquote]

کیا آپ کو اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ بحیرہ روم کے خطے کے لوگ زیادہ صحت مند کیوں نظر آتے ہیں؟ اس کی وجہ ان میں زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال ہے جو جلد کو آلودگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ زیادہ پرکشش و صحت مند نظر آتے ہیں۔ اس میں شامل اجزاء جلد کی نمی کو برقرار اور ہموار رکھتے ہیں اور بڑھاپے کی روک تھام کرتے ہیں۔ اس کو کھانے کی بجائے اس کے چند قطرے نرمی سے آنکھوں کے گرد رات کو لگائیں جس سے جلد ہموار ہوتی ہے۔

[pullquote]ٹماٹر
[/pullquote]

ٹماٹر صحت کے لیے فائدہ مند چیز ہے جو کہ وٹامن اے، وٹامن سی اور فولک ایسڈ سمیت دیگر اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم اس میں شامل جز لائیکو پین ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کو سورج کی شعاعوں کی اثرات سے تحفظ دیتا ہے جبکہ یہ شریانوں کی صحت اور وبائی امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

[pullquote]مچھلی
[/pullquote]

مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری ضروری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے، اگر آپ کی خوراک میں صحت بخش چربی شامل نہیں ہوگی تو آپ بہت کم عمر میں ہی جلد کی خشکی اور جھریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

[pullquote]ہلدی
[/pullquote]

ہلدی کینسر سے تحفظ دینے کے ساتھ نظام ہاضمہ بہتر بنانے اور سوجن کش بھی ہے جو کہ عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات سست کردیتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ یہ ذہنی تناﺅ میں بھی کمی لاتا ہے۔

[pullquote]انار
[/pullquote]

روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول اور بلڈپریشر کی شرح کو بھی کم کرتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جو سدا بہار جوانی کی اصطلاح کو درست بھی ثابت کرسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے