اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا اور بدھ کے روز کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 553.76 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو کاروبار میں مندی کی وجہ سے دن کا اختتام 1.11 فیصد کمی کے بعد 100 انڈیکس 49 ہزار 214.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 47 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 21.9 ارب روپے رہی۔

کُل 399 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 105 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 277 کے شیئرز میں کمی جبکہ 17 کے شیئرز میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 4 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے الیکٹرک کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 3 کروڑ 94 لاکھ شیئرز، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے ایک کروڑ 94 لاکھ، عائشہ اسٹیل ملز کے ایک کروڑ 89 لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 85 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 197 پوائنٹس کمی کے بعد 49 ہزار 767.91 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے