جنید خان تیسری بار لنکا شائر کے لیے کھیلیں گے

جنید خان اس سے قبل دو بار لنکا شائر کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں

پاکستان کے فاسٹ بولر جنید خان کو انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے لنکاشائر لائٹننگ نے اپنی ٹیم میں پھر سے شامل کیا ہے۔

جنید خان نے ریڈ روز کاؤنٹی کو سنہ 2011 اور 2014 میں فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کے 27 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ وہاں ایک بار پھر جانا اور چند انعامات حاصل کرنا بہت خوش کن ہوگا۔

جنید خان نے 22 ٹیسٹ، 56 ایک روزہ اور نو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انھوں نے سنہ 2011 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔

جنید نے سنہ 2015 میں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی اور وہ لنکاشائر کے تمام گروپ میچوں اور ناک آؤٹ سٹیج کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انھوں نے کہا ‘میں جب سنہ 2011 اور 2014 میں لنکا شائر کھیلنے کے لیے آیا تھا تو سارے کلب نے میرا خیر مقدم کیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس دوران میں نے جو تجربہ حاصل کیا اس نے میری سوئنگ اور سیم کی صلاحیت میں اضافہ کیا۔

جنید خان نے 22 ٹیسٹ، 56 ایک روزہ اور نو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے

لنکا شائر کے ہیڈ کوچ گلین چیپل نے جنید کو ٹیم کا مقبول کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے ٹیم کی بولنگ میں تجربے کا اضافہ ہوگا۔

گلین چیپل نے کہا کہ جنید کو ٹیم سے بہت جلدی ہم آہنگ ہو جانا چاہیے کیونکہ وہ ٹیم کے بہت سے افراد کو پہلے سے جانتے ہیں اور آخری اوورز میں ان کی بولنگ ہمارے لیے بڑی اہم ہوگی۔

جنید کا پہلے دو بار ٹیم میں ہونا بہت کامیاب تھا۔

وہ سنہ 2011 میں کھیلے جانے والے آٹھ مقابلوں میں شامل ہوئے جن میں سے سات میں جیت حاصل ہوئی۔ انھوں نے مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری بار انھوں نے دس میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں بار ٹیم فائنل میں پہنچی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے