فیس بک پر اب پاکستانی پرچم فریم بھی دستیاب

کیا آپ اپنی فیس بک پروفائل فون کو پاکستانی پرچم سے سجانا چاہتے ہیں ؟

اگر ہاں تو اب فیس بک نے اپنے فوٹو فریم میں یہ آپشن متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی پروفائل فوٹوز کو اپنے اپنے ممالک کے پرچموں سے سجا سکتے ہیں۔

اس سے پہلے فیس بک کی ایسی کوئی ایپ نہیں تو پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا سکتی تاہم اب یہ نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

فیس بک نے لگ بھگ 200 ممالک کے قومی پرچموں کو پروفائل فریمز فیچر کا حصہ بنا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین کے لیے دوستوں کے سامنے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرسکتے ہیں۔

پروفائل فریمز میں جانے کے بعد پاکستانی پرچم کا انتخاب کرنے پر وہ پروفائل فوٹو کے بائیں جانب کے اوپری کونے میں لہراتا ہوا نظر آئے گا۔

اس کا طریقہ کار جان لیں سب سے پہلے تو موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ براﺅزور پر فریمز پیج پر جائیں (ڈیسک ٹاپ ورژن میں آپ کو کافی سرچ کرنا پڑے گا تو اس آسان طریقہ یہ ہے کہ سرچ کے آپشن میں پاکستان لکھیں)۔

پاکستان سرچ کرنے پر ذرا نیچے جائیں گے تو پاکستان کے نام سے بائیں جانب آپشن نظر آئے گا اس کو سلیکٹ کرلیں۔

اس کے بعد دائیں جانب نیچے Use as Profile Picture کے آپشن پر کلک کریں اور بس پروفائل فوٹو پر پاکستانی پرچم سج جائے گا جس کی مدت بھی آپ اپنی مرضی کے مطابق طے کرسکتے ہیں جو کہ ایک گھنٹے سے لامحدود وقت تک ہوسکتی ہے۔

ویسے بھی 23 مارچ اب زیادہ دور نہیں تو یہ فوٹو فریم اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوگا یا جیسے آپ کی مرضی ہو تاہم یہ اضافہ واقعی خوشگوار ہے کیونکہ اس کا مطالبہ کافی عرصے سے فیس بک سے کیا جارہا تھا۔

اس سے پہلے پروفائل فوٹو پر کسی پرچم کے اضافے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے