اگلا الیکشن ممتاز قادری کی بےگناہی کا فیصلہ کرے گا . ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ممتاز قادری سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے جنہوں نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی جان قربان کی. انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفظ دینے کی پالیسی اپنائی تو اس وقت ممتاز قادری نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا .

ممتاز قادری کے مقبرے پر ممتاز قادری کی پہلی برسی کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیا گیا . جلسے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ممتاز قادری نے شرعی اصولوں کے مطابق سلمان تاثیر کو قتل کیا ،انہوں نے کہا کہ جب ریاست گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سزاء دینے سے اجتناب کرے اس وقت ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے کہ وہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خود واصل جہنم کر دے.

مقررین نے کہا کہ آج ایک دفعہ پھر آقا صلی اللہ علیہ وسلم،امہات المؤمنین،اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی شان میں بدترین گستاخی کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور ریاست جانتی ہے کہ سوشل میڈیا میں بدترین گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعون کون ہیں مگر عالمی دباؤ کے پیش نظر ریاست گستاخوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے .

آج کے دور میں اگر ریاست گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفظ دینے یا انہیں نظر انداز کرنے کی پالیسی پر کاربند رہتی ہے تو پھر مسلمانوں کیلئے غازی علم الدین سے لیکر ممتاز قادری جیسا کام کرنا چاہیے .

ادھر لال مسجد شہداء فاونڈیشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گستاخ بلاگرز کے مسئلے پر حکومت ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخی کرنے والوں کو سزا دے اور اگر ایسا نہیں کرتی تو تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ ممتاز قادری کا راستہ اختیار کریں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے