کم یا زیادہ سونا موٹاپے کا باعث

روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے نیند کو یقینی بنائیں ورنہ توند نکلنے یا موٹاپے کے لیے تیار ہوجائیں۔

یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند کو عادت نہیں بناتا تو اس کے جلد موٹے ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

درحقیقت تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ کم یا بہت زیادہ سونا توند کو باہر نکالنے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ موٹاپا یا توند نکلنا امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ اور کئی اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد پر نیند کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

مانا جارہا ہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں سونے اور موٹاپے کے باعث بننے والے جینز کے درمیان تعلق کا معائنہ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نو گھنٹے یا اس سے زیادی یا سات گھنٹوں سے کم سونا موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ سونے کے نتیجے میں جسمانی وزن میں چند ہفتوں یا ماہ میں 4 کلو گرام اجافہ ہوجاتا ہے جبکہ کم نیند کے نتیجے میں یہ شرح 2 کلو گرام ہے۔

تحقیق میں یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ نیند کا دورانیہ اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق کیا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کم یا بہت زیادہ سونا جینیاتی طور پر موٹاپے کا خطرہ ظاہر کرتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے