لاہور: پی ایس ایل فائنل میں جارحانہ بلے بازی کے بعد پشاور کو دوہرا نقصان

پشاور زلمی کی امیدیں پی ایس ایل کے اس سیزن کی واحد سنچری بنانے والے کامران اکمل سے وابستہ ہیں

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی
کی اننگز جاری ہے۔

اس وقت کریز پر محمد حفیظ اور خوشدل شاہ موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک پشاور نے 11 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے تھے۔

’آپ سب کو عیدِ پی ایس ایل فائنل مبارک’
’آج جیت پاکستان کرکٹ کی ہوئی ہے‘
پی ایس ایل کا فائنل، شائقین کا جوش و خروش عروج پر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے اننگز شروع کی۔

پی ایس ایل کے اس سیزن کی واحد سنچری بنانے والے کامران اکمل نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے ہی اوور میں تین چوکے لگائے جبکہ دوسرے اوور میں ملان نے بھی ایک چھکا اور چوکا لگا کر اپنے عزائم ظاہر کر دیے۔

تاہم جب ٹیم کا سکور پانچویں اوور میں 42 رنز تک پہنچا تو ملان کو ریاض امرت نے بولڈ کر دیا۔

آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز کامران اکمل تھے جنھوں نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ وہ نویں اوور میں حسان خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں نواز نے مارل سیموئلز کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلوا دی۔

پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی کے مطابق آخری پلے آف مقابلے میں فتح پانے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اس میچ میں زخمی ہونے والے شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد فائنل میچ کھیلیں گے۔

کوئٹہ کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ٹیم کے ریگولر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور آنے سے انکار کے بعد ٹیم انتظامیہ نے شان ارون، ریاض امرت، مورنی وین وک اور انعام الحق کو اس میچ کے لیے منتخب کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کے لیے 25 ہزار شائقین موجود ہیں

یہ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ابتدائی دو پوزیشنز پر رہنے کے بعد پہلے پلے آف میچ میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پشاور کی ٹیم نے اس میچ میں شکست کے بعد تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

غیر ملکی کمنٹریٹرز نے فائنل کے لیے لاہور آنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد اس میچ کے لیے کمنٹری ٹیم میں اسلام یونائیٹڈ کے غیرملکی کوچ ڈین جونز کو شامل کیا گیا ہے۔

کمنٹری باکس میں ان کا ساتھ پاکستان کے دو مشہور فاسٹ بولر وسیم اکرم اور وقار یونس بھی دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے