چیف جسٹس ہائیکورٹ سانحہ سہون کا سوموٹو لیں،خواجہ اظہار

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی کارکردگی لاشوں پر گنوارہی ہے،لوگ مر رہے ہیں اور یہ اپنی تعریفوں میں لگے ہیں،سہون دھماکے کا ملبہ بجلی بند ش کا کہہ کر وفاق پر ڈال دیا گیا۔

سندھ اسمبلی کے باہر فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے سانحہ سہون کےسوموٹوکا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین میں امدادکی تقسیم کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے،خدشہ ہے کہ مرنےوالوں کے بجائے امداد اپنے زندہ چہیتوں کو تقسیم کردی جائے ، شکار پور میں جاں بحق ہونےوالوں کو آج تک امداد نہیں ملی۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ پہلے چاچا تھے اور اب بھتیجے وزیراعلیٰ ہیںلیکن بے حسی کا عالم ایک سا ہے،سندھ حکومت لاشوں پر سیاست کررہی ہے۔وزیراعلی صاحب تمام ایجنڈامستردکرتےہوئے اپنے منہ میاں مٹھو بنے اور چلے گئے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال سہون میں ایک مریض کا علاج نہیں ہوا سب کو کراچی لایا گیا۔

ان کا کہناتھاکہ اگر ہمارے کارکنوں پر وفاداریاں تبدیل کرنےکےلیے جبر کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس بند کردیں گے ۔ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری ہی نہ سمجھی جائے ،ہماری کمزوری ہی سب سے بڑ ی طاقت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آمرانہ اقدام کی منظور ی کے لیے آج سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا،آج تو اسپیکر نے بھی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ،80افراد جان سے گئے لیکن یہ لوگ اپنی تعریفیں کررہے ہیں ،سہون دھماکے کے بعد سب سے پہلےایم کیوایم وہاں پہنچی، وزیر اعلیٰ تو سجدہ کرنےکہیں اور چلے گئے تھے۔

رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا کہ آج آواز اٹھانے نہیں دی گئی ۔ کل پھر آواز اٹھائیں گے، سینٹرل جیل کے قیدیوں کو سیاسی بنیادوں پر تنگ کیا جارہا ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایم کیوایم کے اسیر کارکنوں کی سیاسی وفاداری تبدیل کرائی جارہی ہے ،ظلم یہ کیا گیا کہ نادر شاہ کو راتوں رات سینٹرل جیل سے غائب کردیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے