فیس بک ،ٹویٹر اور وٹس ایپ کا ملکی سطح پر نظام متعارف کرانا چاہیے:نثار

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی کے کردار سے متعلق متنازعہ مواد کو موثر طریقے سے روکا جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ سماجی میڈیا کے ذریعے کردار کشی کے خاتمے کیلئے تین دن کے اندرایک جامع پالیسی تیار کی جائے۔

انہوں نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کیساتھ مشاورت سے ایسا نظام وضع کریں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نظام سے آزاد ی اظہار پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے مگر اس کے ساتھ ساتھ کسی کو اس حق کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی کمپنیوں کو فیس بک ،ٹویٹر اوروٹس ایپ کا ملکی سطح پر نظام متعارف کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی کے کردار سے متعلق متنازعہ مواد کو موثر طریقے سے روکا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے