انقلابی شاعر حبیب جالب کودنیا سےگزرے 24برس بیت گئے

غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی24ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

حبیب جالب نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا،ان کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس کیا ،اس کو من و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔

حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم ، زیادتی ، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہو گیا ۔

حبیب جالب نے جہاں اپنی بے باک شاعری سے اردو ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا، وہیں انہوں نے رومانوی شاعری کو ایک ایسا اسلوب دیا، جس میں جذبوں کی شدت نمایاں ہے۔

حبیب جالب نے اپنی زندگی میں ادب کیلئے بے شمار کام کیا ،اْن کی نظموں کے پانچ مجموعے ۔ برگ آوارہ ، سرمقتل ، عہد ستم ، ذکر بہتے خون کا اور گوشے میں قفس کے شائع ہو چکے ہیں۔

حق گو لوگوں کی قسمت میں راحت کہاں، تاریخی روایات کے عین مطابق حبیب جالب درباروں سے صعوبتیں اور کچے گھروں سے چاہتیں سمیٹتا 12مارچ 1993 کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے