مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15مارچ سے شروع ہوگا

مردم شماری کا پہلا مرحلہ پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل، دوسرا پچیس اپریل سے پچیس مئی تک مکمل ہوگا، مردم شماری میں پاک فوج مکمل سیکورٹی دے گی، دو لاکھ سے زائد فوجی جوان معاونت کریں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مردم شماری میں غلط معلومات دینے والے کو پچاس ہزار جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا ہوگی۔

ترجمان پاک فوج آصف غفور کا کہنا تھا کہ دو لاکھ سے زائد فوجی مردم شماری کیلئے معاونت کریں گے، مردم شماری کے دوران جھوٹ بولنے والےکیخلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے دوران غلط معلومات دینا جرم تصور ہوگا، فوجی اہلکار سرکاری ملازم کے ساتھ ہر گھر میں جائےگا، شفاف مردم شماری کے لیے بھرپور سیکیورٹی دیں گے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارچ میں مردم شماری کرائی جائیگی، مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کرانے پر اتفاق کیا گیا، مردم شماری کا بجٹ ساڑھے 18 ارب روپے ہے، مردم شماری کیلئے پاک فوج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایک لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو اٹھارہ سویلینز مردم شماری میں حصہ لیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے