فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ نے 3دن میں 43کروڑ کما لیے

عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی اور ریلیز کے تیسرے دن 43کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔

عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ بالی ووڈ فلم’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کاسیکوئل ہے جس نے اپنی ریلیز کے تیسرے دن 43کروڑسے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بت حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ شائقین کو کافی حد تک متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے