امریکی صدرکی نئےسفری حکم نامے کی معطلی کے خلاف اپیل دائر

ٹرمپ انتظامیہ نے سفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کردی،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اپیل ریاست میری لینڈ کی عدالت میں دائر کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اپیل محکمہ انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس کی سماعت ورجینیا کی وفاقی اپیلز کورٹ میں ہوگی ۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں ضروری ہیں تاکہ دہشت گردوں کو امریکا سے دور رکھ کر قومی سلامتی کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

نئے سفری حکم نامے میں صدر ٹرمپ نے6 اسلامی ممالک پر ویزا کی پابندی کو برقرار رکھا تھا اورعراق پر سے پابندی ہٹالی گئی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے