جمہوری سیاست سے اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہیں،فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پوری قوم اور امت کی آواز بننا ہے، جمہوری اورپارلیمانی سیاست سے اسلامی نظام کےلیے کوششیں کررہےہیں ۔

فیصل آباد میں علما کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن لوگوں کو پارلیمانی جدوجہد پر یقین نہیں وہ ضمانت دیں کہ بندوق سے اسلامی نظام نافذ ہوجائے گا ۔

جے یو آئی سربراہ کا کہناتھاکہ علما کو پارلیمانی نظام کو اپنانا ہوگا،ایسا ہوگا تو وہ لوگوں کے مسائل حل کرسکیں گے ورنہ لوگ صرف دم درود کروانے ہی علما کے پاس آئیں گے ۔

انہوں نےعلما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام میں فیصلہ عوام نے کرنا ہوتا ہے ان کا اعتماد حاصل کریں ، پارلیمنٹ کی سیاست کریں گےتولوگ اپنی ضرورتوں کیلئے آپ کے پاس آئیں گے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے تحفظ کیلئے علماکرام کو سیاسی طور پر منظم ہونا ضروری ہے،طاقتور بنیں گے تو مدارس کے چھاپوں سے جان چھوٹے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے