پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5طلبہ زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں ثقافتی پروگرام کے دوران طلبہ کے 2 گروہوں میں ہونے والے تصادم میں 5 طالب علم زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ پنجاب میں طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب کے دوران دوسری تنظیم کے طالب علموں نے دھاوا بولتے ہوئے ڈنڈے اور پتھر برسانے کا سلسلہ شروع کردیا۔

طلبہ میں بڑھتے ہوئے تصادم کو دیکھتے ہوئے پولیس نے جامعہ پنجاب میں مزید نفری طلب کی،تاہم دونوں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو اور ڈنڈوں سے حملوں کو سلسلہ جاری رہا۔

مشتعل طلبہ نے نہ صرف تقریب کے لیے لگائے گئے ٹینٹ اکھاڑ دیئے بلکہ متعدد کیمپس کو نذرِ آتش کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے مشتعل طلبہ کو قابو کیا، جب فوری طور پر کسی کے گرفتار کیے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تصادم کے نتیجے میں 5 طلبہ زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، یہ واضح نہ ہوسکا کہ زخمی ہونے والے طلبہ کسی تنظیم سے تعلق رکھتے تھے، یا عام طلبہ تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے