قائداعظم ؒ کی فلاحی ریاست کا سسٹم تباہ ہوچکا ہے، رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم ؒکا پاکستان بنانےکا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا ،انہوںؒ نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے’ آئینی حکمرانی کی اہمیت‘ پر کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ اور پاکستان کو جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ،آج وہ تبدیل ہوچکا ہے، ملک کو آمروں نے نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے سیاسی کارکن ہونے پرفخرہے لیکن سیاستدانوں کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں بدنام کیا گیا کہ وہ کرپٹ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میںجو ہونا چاہیے وہ نہیں ہوتا، جمہوری حکومت میں آئین کے کردار پر بات ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے