ٹورنٹو میں طاہر القادری کی طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ٹورنٹو میں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق کینیڈین شہر ٹورنٹو میں مقیم ڈاکٹر طاہر القادری کو دو روز قبل چیسٹ انفیکشن ہوئی ،طبیعت خراب ہونے پران کا گھر پر علاج کیا جا رہا تھا ۔

طبیعت مزید ناساز ہونے پر انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے