اسلام آباد،تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی ،کریک ڈاؤن میں تیزی

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے۔

تین ماہ میں سو سے زائد منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سے 40ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برامد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راول پنڈی کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات کا زہر فروخت کرنے کے الزام میں 3 ماہ میں 101 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 95 مقدمات درج ہوئے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف 3 ماہ میں 14 آپریشن کیے، جن سے برآمد منشیات میں حشیش اور ہیروئن شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے