پرامید ہوں ٹیم انگلینڈ میں اچھا پرفارم کریگی، مصباح الحق

ویسٹ انڈیز سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ موجودہ ٹیم سے بہت پرامید ہوں کہ انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرےگی ،سرفراز احمد بہت اچھی کپتانی کررہے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد پر کراچی میں منعقدہ تقریب رونمائی میں شریک مصباح الحق نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بہت اہم ہے،پاکستان ٹیم کے لیے اچھا چانس ہے کہ ویسٹ انڈیزمیں اچھی کارکردگی دکھائے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ انتہائی اہم ہوتا ہے،پاکستان بھارت سے جیتتا ہے تو پاکستان ٹیم کو حوصلہ ملتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کو پتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کیوں نہیں ہوتے،سب جانتے ہیں کہ دونوں ممالک کے میچز سیاست کی وجہ سے نہیں ہوتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے