انٹرنیٹ کے بغیر کام کرنے والی یوٹیوب کی نئی ایپ

گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کا بیٹا ورژن ٹیسٹ کرنا شروع کردیا جو کہ خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں ویڈیو شیئرنگ سروس کی فراہمی کا کام کرے گی۔

یہ نئی یوٹیوب ایپ صارفین کو ڈیٹا بچانے میں مدد دے گی اور ان کے موبائل کا بل کم رکھنے کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دے گی جو اس کے خیال میں لوگوں کو پسند آسکتی ہے۔

یہ ایسے صارفین کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات بہت زیادہ محدود ہیں۔

گوگل کی جانب سے اس کے بیٹا ورژن کی آزمائش سے سب سے بھارت میں کی جارہی ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جلد پیش کی جائے گی۔

ویسے اس کا اعلان تو گوگل نے گزشتہ سال ستمبر میں کیا تھا تاہم اب اس کا بیٹا ورژن سامنے آیا ہے جبکہ اس کا اصل ورژن کچھ عرصے میں متعارف کرایا جائے گا جو کہ دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔

یوٹیوب گو کی بدولت صارفین کو انٹرنیٹ نہ ہونے پر ویڈیوز محفوظ کرنے کی سہولت ملے گی جنھیں آف لائن دیکھا جاسکے گا، جبکہ کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔

اس ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے جو واقعی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اس یوٹیوب گو بٹیا ورژن کے لیے انڈین صارفین کو سائن اپ کیا جارہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ویسے تو اسے گزشتہ سال کے آخر تک متعارف کرانا تھا مگر ٹیسٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے