عبوری سیاسی انتظام کے بعد بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے، بورس جانسن

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے شام کے موضوع پر برسلز میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا ہے کہ شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات شام میں ہونے والے کیمیائی حملے کےبعد کی، جس میں 72 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یورپی یونین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کے موقع پر جانسن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری انسانی امدادی کاررائیوں میں تعاون کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی طرف سے شامی تنازعے کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے مذاکراتی سلسلے کی حمایت کرنی چاہیے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں دیکھتے کہ شام میں اپنی کارروائیوں کے بعد بشار الاسد اقتدار میں رہیں۔ بورس جانسن کے مطابق شامی تنازعے میں ہلاک ہونے والے 4 لاکھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری بشار الاسد کی حکمرانی پر عائد ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے