مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میری آخری سیریز ہے۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا، کوشش ہے اچھے نوٹ پر کیرئیر ختم کروں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا سفر بہت اچھا رہاہے اور میں خوش ہوں،جو بھی کامیابیاں حاصل کیں اس سے مطمئن ہوں ۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرا اپنا ہے بورڈ کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے اچھا لمحہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کا تھا۔ 2015 میں ورلڈ کپ جیتنے کا خواہشمند تھا۔ سرفراز 2 فارمیٹ میں کپتانی کر رہے ہیں، بہتریہ ہے ان کو سب سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیریئرمیں بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،جو لوگ تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔اگر پاکستان کے لیے اچھی تجویز دی جائے تو وہ ہمارے لیے مدد گار ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے