بھارتی معیشت میں استحکام کے دعوے

بھارتی معیشت میں بہتری کے دعوے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ایک طرف بھارت کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 20 ماہ میں پہلی بار بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں سوا 6فیصد بہتر ہوا ہے۔

دوسری طرف بھارتی وزیر خزانہ نے 18 لاکھ ایسے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف کیا ہے، جن کے مالکان کی مالی حیثیت اور آمدنی میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نےلوک سبھا میں سوالات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ31 مارچ 2016ء کے بعد سے 29فیصد سیونگ اکاؤنٹس کو بینکوںنے عارضی طور پر بند کر دیا۔

ارون جیٹلی کا مزید کہنا تھا کہ بینکاری نظام کو ڈیجیٹلائز کیا ہے، اس کے بعد یقیناً ٹیکنالوجی سے چھیڑ چھاڑ بڑھے گی لیکن تمام بینک اس معاملے سے نمٹنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔

بھارت کے مرکزی بینک کا دعویٰ ہے کہ اگست 2015ء کے بعد پہلی بار بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے، گزشتہ ہفتے کے آغاز میں34 میں 21اقتصادی ماہرین نے معاشی استحکام کی پیش گوئی کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے