پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ، شاداب کا ڈیبیو

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے ٹی20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یاد رہے پراویڈنس اسٹیڈیم پر آج تک صرف ایک مرتبہ 300 رنز سے زائد کا مجموعہ اسکور ہوا ہے اور وہ بھی دس سال قبل 2007 ورلڈ کپ میں اسکور کیا گیا تھا۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، ایون لوئس، چیڈوک والٹن، کیرن پاول، شے ہوپ، جوناتھن کارٹر، جیسن محمد، دویندرا بشو، ایشلے نرس، الزاری جوزف اور شینن گیبریئل۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے