‘نا معلوم افراد2’ کی نئی مرکزی اداکارہ ہانیہ عامر

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین مرحلے میں ہیں، فلم ‘پرواز ہے جنون’ کو سائن کرنے کے بعد اب وہ کامیاب فلم ‘نامعلوم افراد’ کے سیکوئل میں بھی مرکزی اداکارہ کا کردار کریں گی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ‘میں اس فلم کی مرکزی اداکارہ ہوں’۔

اپنے کردار کے حوالے سے ہانیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جس کی پرورش جنوبی افریقہ میں ہوئی اور وہ فلم کے ایک اہم کردار کو پسند کرتی ہے۔

ہانیہ عامر کے لیے اس فلم کی آفر سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا، اس حوالے سے انہوں نے کہا ‘میں نے جب سے فلم ایکٹر ان لا دیکھی، میں نبیل قریشی کی بہت بڑی مداح بن چکی ہوں، میرا خواب تھا ان کے ساتھ کام کرنا، عجیب اتفاق یہ ہے کہ فلم دیکھنے کے ایک دن بعد ہی میں اپنی دوست سے بات کررہی تھی کہ میں اس ہدایت کار کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی، اور ایک ہفتے بعد مجھ سے نامعلوم افراد کے حوالے سے پوچھا گیا، مجھے اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا’۔

ہانیہ کے مطابق وہ نبیل قریشی کی بہت بڑی مداح ہیں، انہوں نے کہا ‘جب میں نبیل سے پہلی مرتبہ ملی، میں نے انہیں فوراً بتادیا، سنو میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں’۔

فلم کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ فلم بہت بہترین ہوگی، میں جو ہر ڈرامے میں کردار کرتی ہوں ان سے کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، میں اس فلم میں بہت تیز لڑکی بھی نہیں بنی اور نہ ہی کوئی ایسی کمزور بنی ہوں جو ہر وقت روئے، یہ مزاحیہ فلم ہے’۔

فلم ‘نامعلوم افراد 2’ میں فہد مصطفیٰ، مہسن حیدر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ہانیہ عامر اس وقت اپنی فلم ‘پرواز ہے جنون’ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

وہ بہت جلد اردو ون چینل کے ڈرامے ‘مجھے جینے دو’ میں بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے