مظفرآباد: ریپ ہوا تو زہر کھالیا ،بچہ پیٹ میں مرگیا .

وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کے حلقہ انتخاب چکار کے رہائشی راجا نعیم نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کرگذشتہ جمعے کو ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ساتھ ریپ کیا تھا .

متاثر خاتون اپنی بہن سے ملنے کے بعد اپنےگھر آ رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کر خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کیا جس کے بعد جیپ میں بٹھا کر جنگل میں لے گئے جہاں اس کا ریپ کیا،بعد میں خاتون کو اس گھر کے پاس ڈراپ کیا گیا اور دھمکایا کہ وہ پولیس کو نہ بتائے.

زیادتی کا شکار خاتون نےابتداء میں اپنے شوہر کو اس واقعے سے آگا ہ کیا،شوہر نے اس کو نصیحت کی کہ وہ اس واقعہ کو بھول جائے کیونکہ غربت اور اقلیتی برادری ہونے کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

اس کے بعد خاتون نے شوہر کو پریشان دیکھ کر زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی تو ورثا کو اس کا جیسے ہی پتہ چلا وہ فورا علاج کے لئے شیخ خلیفہ بن زیاد النیان ہسپتال مظفرآباد میں لے آئے جہاں اس کا علاج کیا گیا لیکن زہر کھانے کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی مر گیا .

ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کے وکیل نے بتایا ہے کہ بچے کی موت ریپ کے بعد زہر کھانے سے ہوئی ہے۔

سوموار کو ہسپتال انتظامیہ نے چکار پولیس کو واقعہ کے حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد اسٹنٹ سب انسپکٹر اسپتال پہنچے اور خاتون کا بیان ریکارڈ کیا. متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا. بدھ کو ملزم کوٹھیاں بالا کےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نےملزم کو مزید تحقیقات کے لئے ایک ہفتے کے لئے پولیس کو ریمانڈ پر دے دیا۔ وزیراعظم کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

موکل کے وکیل آصف شہزاد عباسی نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لئے ریاست اور حکومت کو کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ معاشرے میں لوگوں اور متاثرہ خاندان کا انصاف پر یقین بحال ہو سکے. انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ میں سیکشن 11 کو شامل کیا جائے لیکن حکومت صرف سیکشن 10 (3) کے تحت مقدمہ چلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی پولیس سردار گلفراز نے جمعہ کو زبانی طور پر چکار پولیس کو کہا ہے کہ اس کیس میں سیکشن 11 کو بھی شامل کیا جائےجس کے مطابق ریپ کے لئےاغواء کا مقدمہ بنتا ہے۔

آصف شہزاد نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس نے ملزمان کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہوا ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔جبکہ گرفتار ملزم کے ساتھ مہمان کے طور پر سلوک کیا جا رہا ہے. میڈیکل رپورٹ میں ریپ ثابت ہو چکا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے