پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگرعلما کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ اور فرقہ واریت کا خاتمہ کرائیں ۔
نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے صد سالہ اجتماع سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگریہ خطہ جنگ کی لپیٹ میں آیا تو ہماری آئندہ نسلیں تباہی سے دوچار ہوں گی ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ جمعیت علمائے ہند اور جمعیت علمائےاسلام سامراج اور استعمار دشمن رہے ہیں،وہ اسی کردار کے ساتھ آگے بڑھی تو اس کا ساتھ دیں گے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں انسان اور بہترین مسلمان ہوں، جے یو آئی کی صدسالہ تقریبات پر فخر محسوس کرتا ہوں۔