بھارتی طلبہ میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا

بھارت میں تعلیمی نظام نے طلبہ پر اضافی بوجھ ڈال دیا، امتحانات میں ناکامی پر طلبہ میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر گھنٹے میں ایک بھارتی طالب علم خودکشی کرلیتا ہے، اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں بھارت میں 2015ء کے دوران 8 ہزار9 سو 34طلبہ نے خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق2011ء سے 2015ء کے دوران 39 ہزار 7 سو 75 طلبہ نے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کیا۔

ایک ادارے لینکٹ کی 2012ء کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ15 سال سے بھارت میں29 سال تک کے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے