لندن انکوائری کے بعد پی سی بی جب بلائےگی آجاؤں گا، ناصر جمشید

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مبینہ مرکزی ملزم ناصر جمشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لندن میں انکوائری مکمل ہونے دیں، پی سی بی جب کہے گا حاضر ہو جاوٗں گا۔

ناصر جمشید نے گھر تبدیل کرنے اور چھپنے کے الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں اور نہ ہی اپنا گھر تبدیل کیا ہے، میڈیا میں اس متعلق جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب غلط ہے۔

انہوںنےکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کے لئے تیار ہوں، میرے خلاف میڈیا میں جو کچھ بھی آرہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے پی سی بی سے کہا کہ ایک وقت میں ایک انکواری ہوتو زیادہ بہتر ہے ، پہلے برطانیہ میں نیشنل کرائمز ایجنسی انکوائری مکمل ہونے دی جائے۔

ناصر جمشید کا مزید کہناتھاکہ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دوں گا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں ایک وقت میں ایک ادارہ تحقیقات کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے