بابری مسجدکی شہادت:بی جے پی رہنماؤں کےخلاف کیس بحال

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد شہید کرنے کی سازش میں شامل بی جے پی رہنماؤں کیخلاف کیس بحال کردیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی کے خلاف سی بی آئی کی اپیل بحال کردی، جس کے تحت ایڈوانی سمیت بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کے الزامات بحال ہوگئےتاہم کلیان سنگھ کے گورنر رہنےتک ان کے خلاف کیس رجسٹر نہیں کیاجائے گا۔

عدالت نے بابری مسجد کیس 4 ہفتے میں رائےبریلی سےلکھنو منتقل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ معمول کےحالات میں بابری مسجدمقدمےکےدوران کوئی التوا نہیں ہوگا، اس مقدمے کے کسی جج کو ٹرانسفر نہیں کیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے