کرپشن میگا اسکینڈلز میں کئی اہم نام شامل

جویریہ حسن 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

news-1436112760-6256_large

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے ملک میں کرپشن کے بڑے اسکینڈلز پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب کے میگا اسکینڈلز کیس کی سماعت کی تو بیورو کی طرف سے پچاس میگا اسکینڈلز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،،، عدالت نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ اس فہرست کو مزید جامع اور تفصیلی انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، جو فہرست عدالت میں پیش کی گئی اس میں بڑے سیاستدانوں کے نام موجودہ اور سابق وزرا اعظم، وفاقی وزرا، وزرا اعلی کے نام مختلف اسکینڈلز میں شامل ہیں،، آصف زرداری کا نام نیب فہرست میں شامل ہے جبکہ نوازشریف پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام عائد کیا ہے،، اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ، یوسف رضا گیلانی اور توقیر صادق کےخلاف اوگرا سے متعلق الزام عائد ہیں حسین حقانی پر ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجرا، راجہ پرویز پر رینٹل پاور کے الزامات عائد ہیں ،، فہرست میں آفتاب شیرپاؤ، چودھری شجاعت، فردوس عاشق اعوان کے نام بھی شامل ہیں۔ میگا اسکینڈلز میں بڑے مالیاتی اداروں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نیب نے اراضی اسکینڈلز سے متعلق بھی کیسز کی نشاندہی کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے