حکومت پراعتبار کر کے بڑی غلطی کی ۔سپریم کورٹ

رابعہ سید 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

flag

سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کی جاری سرگرمیوں کی قانونی حیثیت پر حکومتی رویہ کےخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح جواب کیلئے مزید ایک دن کی مہلت دے دی ہے

جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی اور حکومت سے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا نوٹی فکیشن فوری طلب کرلیا ، جسٹس جوادخواجہ نے ریمارکس میں کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی اس لئے عدالت نے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا،، حکومتی یقینی دہانی پر اعتبار کرلینا بڑی غلطی تھی،، جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس میں کہاکہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا معاملہ اناڑیوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماتع کل تک ملتوی کردی اور حکومت کو ہدایت کہ کل ان سوالات کے جوابات پیش کرے کہ کیا،، بتایاجائے کہ اس الیکشن کا کیا مستقبل ہوگا، کس قانون کے تحت الیکشن کرانے ہیں؟ اسلام آباد کے 6 لاکھ 80 ہزار ووٹر اپنے حق سے محروم ہورہے ہیں، حکومت بتائے کہ اسلام آباد میں الیکشن کرانے بھی ہیں یا نہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے