فیصل آباد میں چکن پاکس سے متاثرہ ایک اور مریضہ دم توڑ گئی، رواں سال چکن پاکس سے اموات کی تعداد 17ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق الائیڈ اسپتال میں زیر علاج 17 سالہ لڑکی کو 2 روز قبل سرگودھا سے لایا گیا تھا،جو دوران علاج دم توڑ گئی۔
فوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ سردار کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 122 ہو چکی ہے، جن میں سے 17 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ سال چکن پاکس کے صرف23 مریض سامنے آئے تھے اورایک مریض کا انتقال ہوا تھا۔