’لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے باعث احتجاج کیے جارہے ہیں‘

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہائی لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، ہمارے کام نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے باعث احتجاج کیے جارہے ہیں۔

واپڈا ہاﺅس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ’ہائی لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے، پیپلز پارٹی ڈرامے بند کرے، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کے باعث احتجاج کیے جارہے ہیں، جبکہ رواں ماہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اثرات نظرآئیں گے۔‘

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت ملک کو لوڈشیڈنگ فری بنانا ہے، ہم نے ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن کا نظام اور لائنیں بچھائی ہیں، ہر مہینے 500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی اور 2018 میں ہر علاقے میں وافر بجلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’پیسکو میں اس وقت 900 سے زائد فیڈرز ہیں جن میں سے 415 میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے، پشاور میں جو 224 فیڈرز خسارے میں ہیں وہاں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔‘

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ’نوشہرہ، چارسدہ اور ڈی آئی خان میں گِرڈ اسٹیشنز بنا رہے ہیں، نوشہرہ میں گرڈ اسٹیشن کے لیے پرویز خٹک زمین فراہم نہیں کر رہے جبکہ نوشہرہ، سوات، صوابی اور شبقدر میں آئندہ پندرہ دنوں میں موبائل میٹر ریڈنگ ہوگی اور کچھ لوگوں پر 15 لاکھ سے بھی زائد کے واجبات ہیں ان کے میٹر اتار دیئے جائیں گے۔‘

انہوں نے چارسدہ کے ضلع ناظم فہد ریاض پر بجلی چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’بجلی چوروں کی فہرست میں فہد کا نام تیسرے نمبر پر ہے، نئے پاکستان کی بات کرنے والے اپنے ضلعی ناظم کے خلاف کارروائی کریں۔‘

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے واضح کیا کہ بجلی چوروں کوبجلی نہیں ملے گی۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ’عمران خان اپنے شیش محل میں 35 کتوں کے ساتھ رہ رہے ہیں، کتوں کو گھر میں ساتھ رکھنے والے اپنے بچوں اور بیوی کو گھر میں نہیں رکھ سکتے، جبکہ عمران خان نے راولپنڈی میں الماس بوبی کی شکل میں شیخ رشید کو بٹھایا ہوا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے