میرے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا:شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے عمران خان اور جاویدمیانداد سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اعداد وشمار کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں، عمران خان پاکستان کرکٹ کی متاثر کن شخصیت اور ہیرو ہیں جبکہ جاوید میانداد پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔

چیئرمین پی سی بھی نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ عظیم کھلاڑی اچھا کوچ بھی ہو۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے کہا تھا کہ مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے، مصباح کو عمران سے بڑا سیاسی بنیاد پر نہیں کہا، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جاوید میاں داد بڑے کھلاڑی ہیں ، ان کے خلاف کچھ نہیں کہوں گا، جبکہ ویون رچرڈ پھٹیچر کھلاڑی نہیں ، تاہم اچھا کوچ نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے