انڈونیشیا میں 200 قیدی جیل توڑھ کر فرار

انڈونیشیا میں200 قیدی جیل توڑھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جکارتہ میں اینڈونیشی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جزیرہ سماٹرا میں جمعہ کے روز رونما ہوا۔

بھاگنے والے قیدی جیل کی مسجد میں نماز جمعہ کے بہانے گئے اور قریبی دروازہ توڑ کر فرار ہوگئے، تاہم جیل حکام کی بروقت کاروائی کے باعث تقریبا 70 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ کم ازکم200 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس جیل میں700 قیدیوں کی گنجائش تھی، جبکہ وہاں 1800 کو قید میں رکھا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے