امریکی صدرٹرمپ آج سعودی عرب پہنچیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلےغیرملکی دورے پر آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اور اقتصادی شعبوں سمیت دیگر شعبوں کے معاہدوں پر دستخط بھی ہو ں گے۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ شاہی خاندان کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

دوسرے دن صدر ٹرمپ کی خلیجی تعاون کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی ۔اس کے علاوہ پچاس سےزائد مسلمان ممالک کے رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔

تقریب میں وزیراعظم نواز شریف سمیت افغان صدر اشرف غنی، مصری صدر السیسی سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کے بعد امریکی صدر اسرائیل روانہ ہوجائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے