اپیکس کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کراچی کو ہر قیمت جرائم اوردہشتگردی سے پاک شہر بنانے پر اتفاق

374932-APEXCommitteeSindhAPP-1436657526-784-640x480

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری داخلہ مختار سومرو، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،جبکہ کراچی کوہر قیمت پرجرائم اوردہشتگردی سے پاک شہر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سستی سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی متاثرہورہی ہے۔

اجلاس میں دہشت گردوں، ان کے معاونین اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کومزید موثر بنانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے