وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔
ملا قات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے آپریشن ضرب عضب پر وزیراعظم نوازشریف کو بر یفنگ دی گئی-
کراچی آپریشن کی صورتحال سمیت آئی ڈی پیز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے جنرل راحیل شریف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے آرمی چیف نے بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی افغانستان میں امن اورمصالحتی کوششوں کوکامیاب بنانے کے امورپربھی بات چیت کی گئی۔