تحریک انصاف اور ایم کیوایم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر متفق

کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اہم رابطہ ہوا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا۔
میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے باہم فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کراچی آئے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ملاقات 26 ستمبر شام سات بجے ہوگی جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب کے موجودہ چیرمین قمر زمان چوہدری ریٹائر ہورہے ہیں اور اگلے ماہ نئے چیرمین کا تقرر کیا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بھی آئندہ چیئرمین نیب کے تقرر کے باعث کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے