شمالی کوریا میں زلزلہ، عالمی برادری کو ایٹمی تجربے کا شبہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلہ کی گہرائی ’صفر کلومیٹر‘ تھی جن کا مرکز شمالی کوریا کا علاقہ کلجو تھا جہاں اس کا ایٹمی گھر قائم ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ شمالی کوریا نے زیرزمین ایک اور ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھٹکے پیدا ہوئے۔
دوسری جانب امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ قدرتی زلزلہ تھا یا پھر کسی ایٹمی تجربے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ادھر جنوبی کوریا کے حکام نے اسے قدرتی زلزلہ قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا اس سے قبل 6 ایٹمی تجربے کرچکا ہے جن کی وجہ سے پیدا ہونے والے زلزلہ کی شدت 4.3 یا اس سے زائد تھی۔ آخری تجربہ اس نے 3 ستمبر کو کیا تھا جس کی وجہ سے 6.3 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ سیٹلائٹ تصاویر سے پہاڑی تودے گرنے کی تصاویر موصول ہوئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے