نوازشریف 3 اکتوبر کو دوبارہ مسلم لیگ(ن) کے صدر منتخب ہوجائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ سے منظور ہونے والے الیکشن اصلاحات بل اب 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف 3 اکتوبر کو ایک بار پھر اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ رواں ماہ 22 تاریخ کو سینیٹ میں الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظور کرانے کے لئے پریذائڈنگ افسر نے ووٹنگ کرائی تھی جس میں بل کی حمایت میں 38 اور مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

حکومت 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل 2017 منظوری کے لئے پیش کرے گی اور بل کی منظوری کے بعد اسی روز صدر مملکت ممنون حسین بل پر دستخط کردیں گے جب کہ 3 اکتوبر کو مسلم لیگ(ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں نوازشریف کو ایک بار پھر جماعت کا صدر منتخب کرلیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے