افغان اسٹریٹیجی پر ایک بار پھر پاکستان سے بات کرنا ہو گی: جیمز میٹس

افغانستان میں امریکا کو مشکلات، پاکستان کی یاد ستانے لگی۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
واشنگٹن: (آئی بی سی) پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے امریکا پہنچتے ہی واشنگٹن میں ہلچل، امریکی وزیر دفاع نے افغان اسٹریٹجی پر ایک بار پھر پاکستان سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا امریکا افغان اسٹرییٹجی پر پاکستان سے بات چیت کی ایک اور کوشش کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے آپشن تبدیل کرنے سے پہلے ایک کوشش کی ضرورت ہے۔ ادھر سینٹ آرمڈ کمیٹی کے سامنے امریکی جنرل جوزف ڈین فورڈ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا دیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے پہنچنے پر امریکا میں افغان پالیسی کا معاملہ پھر گرم ہے، جس پرنئی پیشرفت کی امید کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے