تحریک انصاف نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ نام مسترد کردیے ۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر ن لیگ، پیپلزپارٹی کا مک مکا ہوگیا۔
چیرمین نیب قمر زمان چوہدری رواں ہفتے اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے باعث نئے چیرمین کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جوڑ توڑ جاری ہے جس میں حکومت اور پی پی کی جانب سے 3، 3 نام سامنے آگئے ہیں۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا ہےکہ چیرمین نیب کی تقرری پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کامک مکا ہوگیا ہے۔ وہ ایوان میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما ہیں، قائد حزب اختلاف نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔