درگاہ فتح پور دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

بلوچستان کےضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18افراد ہوگئی، واقعے میں تقریباً دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع جھل مگسی کی درگاہ فتح پور میں عرس کے سلسلے میں تقریب جاری تھی کہ نماز مغرب کےقریب زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور تک سنی گَئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق کاکڑ کےمطابق حملہ آور نے درگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سےاڑا لیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کاکہناہےکہ دھماکاخودکش تھا یا پلانٹڈ، اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے درگاہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 18افراد کو کوئٹہ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہداد کوٹ کے اسپتالوں میں جبکہ دیگر کو ڈسٹرکٹ اسپتال جھل مگسی میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے