سعودی عرب:داعش کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

سعودی دارالحکومت ریاض میں داعش کا خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا۔ دو دہشت گردمارے گئے، جبکہ 5کو گرفتار کرلیاگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں سعودی فورسز نے ال رمل میں داعش کے دہشت گرد کی موجودگی پر ایک مکان کو گھیر لیا،جس پر مکان میں موجود دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فورسز سے جھڑپ کےدوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
دوسری جانب ال غنامیہ کے علاقے میں گھوڑے کے ایک اصطبل پر چھاپا مار کر 5دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔اصطبل ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا جہاں سے اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے