لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ

پاکستان کی اہم ترین خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ اور نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے موجودہ صدر لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنا استعفیٰ پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ کو پیش کیا۔

اپنے استعفے میں لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجہ نجی معاملات کو قرار دیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی پاک فوج کو ان کی خدمات درکار ہوں گی تو وہ حاضر ہوں گے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ آئندہ برس اکتوبر میں ہونا تھی اور وہ اس وقت نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اپنے استعفے میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی عظیم آرمی کے ساتھ ان کا 35 سالہ کیریئر باعث فخر ہے جبکہ وہ اعتماد کے ساتھ 9 اکتوبر 2017 کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

رضوان اختر نے آرمی میں اپنی سروس کے دوران رہنمائی اور سپورٹ فراہم کرنے پر اپنے سینئر، ساتھیوں اور عملے سمیت گھر والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن سب لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جن کی مدد سے میں آج اس مقام پر پہنچا۔1ب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے