آرمی چیف کومعیشت پربات کرنے کا پورا حق ہے، خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پر بات کرے جب کہ اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست عبادت کا نام ہے، سیاستدان کوشش کرے کہ لوگوں کے مسائل ختم نہ سہی کم تو کرے، سکھر میں نظر آتا ہے کہ کام ہوئے ہیں ، ووٹ کی لالچ میں کام کرنے والا مخلص نہیں ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں آنکھیں چاہیں کہ ہم دیکھ سکیں کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، معیشت سے متعلق بولنے سےنہیں روکنا چاہیے، پاکستان کے ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ پاکستان کی معیشت پر بات کرے، اسی طرح سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پربات کرے، آرمی چیف کومعیشت کےمعاملے پرغلط فہمی ہے تو حکومت دورکرے، حکومت کو چاہیئے کہ انہیں معیشت پربریفنگ دے، اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے، اللہ رحم کرے میں بہت کچھ دیکھ رہا ہوں جب کہ پی پی کی بھر پور کوشش ہے کہ اداروں میں ٹکراؤ نہ ہو۔

احتساب عدالت میں ہنگامے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں ہنگامے کا واقعہ معمولی نہیں تھا، گالم گلوچ اور الزام تراشیوں کی سیاست کی مذمت کرنی چاہیئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے