میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی کارکردگی اچھی ہے، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے معاشی اصلاحات میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال میں میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی وفد سے مذاکرات کے بعد ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دس سال کی سب سے زیادہ 5.3 فیصد سے ترقی کی ہے۔

واشنگٹن سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ اور جاری کھاتوں کا خسارہ میکرو اکنامی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، عالمی بینک اعلامیے کے مطابق ترقی کی راہ میں حالیہ خطروں کیخلاف پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

اعلامیے میں باور کرایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا حصہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بیان کے مطابق بیرونی ادائیگیاں جی ڈی پی کے 9 فیصد ہونے کی بات ڈیٹا کی صحیح تشریح نہیں تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے