سزائے موت کا ملزم عدم ثبوت پر12 سال بعد بری

عدالت عظمیٰ نے سزائے موت کے ملزم کو بارہ سال بعد بری کر دیا ہے، قمرالزمان پر 2005 میں غلام صابر کو گجرانوالہ میں قتل کرنے کا الزام تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس ملزم تک پہنچ جاتی ہے مگر جھوٹے گواہ بنائے جاتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ گواہ جھوٹے بنائے گئے ہیں، سچی گواہی کے بغیر نظام عدل نہیں چل سکتا ہے، جھوٹے گواہ بنائے جاتے ہیں، پھر کہتے ہیں عدالت نے انصاف نہیں کیا، ہم پرظلم ہوگیا ہے حالانکہ جھوٹی گواہی دینا اصل ظلم ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ حکم جاری کیا جبکہ جسٹس کھوسہ نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ سچی گواہی دو، اللہ تعالی سب کچھ جانتا ہے مگر پھر بھی شہادت مانگی جاتی ہے، سچی گواہی کے بغیر نظام عدل نہیں چل سکتا۔

یاد رہے کہ ملزم کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی جسے لاہور ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کردیا تھا جس کیخلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے